31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
میمو کیس: آج کا دن یوم سوگ ہے، پٹیشن فرمائشی تھی، بابر اعوان
جنگ نیوز -
لاہور … پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر سینیٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ میں میموپر دائر درخواست کے حوالے سے آج کا دن، یوم سوگ ہے، سب جانتے ہیں فرمائشی پٹیشن تھی، فیصلے کے حوالے سے نظرثانی کی گنجائش موجود ہے، جی پی او چوک لاہور میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو کام کرنے کی مکمل آزادی نہیں ملی، اسے دوڑنے کے بجائے رینگنے پر مجبورکیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نان ایشوزمیں الجھانے کا ذمہ دار تخت لاہور ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ کی نفی کرتے ہوئے میمو پرپٹیشن فائل کی، حکومت کااس خط سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ میموکو قابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔