31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ جناح اسٹیڈیم میں کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، اسٹیڈیم میں اسٹیج کی تعمیر کے ساتھ کرسیاں اور لائٹیں لگائی جارہی ہیں جبکہ مسلم لیگی رہنماوٴں کی بڑی بڑی تصاویر بھی نصب کی گئی ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حمزہ شہباز اور خرم دستگیر خان بھی جناح اسٹیڈیم پہنچے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 31 دسمبر کو گوجرانوالہ کے لوگ ثابت کردیں گے کہ یہ شہر مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔