31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتے،عدالتی فیصلہ پڑھے بغیر تبصرہ نہیں کرسکتا،فرحت بابر
جنگ نیوز -
کراچی …صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے گریز کی پالیسی جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک میمو کیس سے متعلق عدالتی فیصلہ نہیں پڑھا،اس لیے ابھی اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔