31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
سکھر:20جنوری کا جلسہ عوام کو ظلم و نا انصافی سے نجات دلائیگا، رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
سکھر … متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 20 جنوری کو سکھر میں جلسہ عام ہوگا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی، جاوید کاظمی اور ڈاکٹر صغیر احمد نے سکھر میں پریس کانفرنس میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو سکھر کے جلسے میں سندھ کے عوام کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے کیلئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین خطاب کرینگے،انھوں نے مزیدکہا کہ 23 دسمبر کو ملتان کے تاریخی جلسہ عام میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اور وہ ملک سے جاگیردارانہ ، کرپٹ، موروثی سیاست کے کلچر کو ختم کرکے غریب عوام کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے سکھر میں ریلی بھی نکالی گئی۔