31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، متعدد غیر ملکی دہشتگرد ہلاک
جنگ نیوز -
اسلام آباد … جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران متعدد غیر ملکی دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جمعہ کی سہ پہر یہ آپریشن غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی غیر ملکی دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔