31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
انڈونیشیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی میں تاخیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد … انڈونیشیا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے 70 پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے میڈیا ایڈوائزر طاہر خلیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ انڈونیشیا کے حکام نے لاشوں کی پاکستان منتقلی ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج تک روک دی ہے ۔انڈونیشی حکام کے مطابق اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہیں اس لئے ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کے بعدہی لاشیں پاکستان بھیجی جائیں گی۔ پی آئی اے کے طیارے کے ذریعے انڈونیشیا کے سمندر میں ڈوبنے والے70 پاکستانیوں کی لاشوں کو آج کراچی لایا جانا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے یہ افراد آسٹریلیا جانے کی کوشش کے دوران کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گئے تھے ۔