31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
شیخوپورہ: ڈاکو ایک کروڑ سے زائد کی نقدی اور زیوارت لوٹ کر فرار
جنگ نیوز -
شیخوپورہ … شیخوپورہ کے قصبے مریدکے میں نارووال روڈ پر 5 ڈاکومنی چینجر سے 85لاکھ روپے نقد رقم اور 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارووال کا رہائشی منی چینجر ذیشان 85 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی تبدیل کرانے کیلئے لاہور آرہا تھا۔ مریدکے پھاٹک کے قریب کار سوار 5 ڈاکووٴں نے ان کی کار روک کر اسلحہ تان لیا اور ذیشان کی گاڑی سے غیرملکی کرنسی سے بھرا بیگ اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووٴں نے اس موقع پر فائرنگ بھی کی۔