تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی

جنگ نیوز -
عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی

لیبیا کے سابق مقتول رہ نما معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی نے اسرائیلی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔ایک عربی ویب سائٹ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سیانکشاف کیا ہے کہ عائشہ قذافی نے تل ابیب کے اعلی سیاسی عہدیداران سے انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ عائشہ قذافی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الجزائر کی حکومت انہیں کسی بھی وقت نئی لیبیائی حکومت کے سپرد کر سکتی ہے جہاں ان کا عدالتی ٹرائل کیا جائے گا۔ اسرائیلی سیٹلائٹ چینل کے مطابق عائشہ قذافی نیاسرائیل سے سیاسی پناہ طلب کرنے کے لیے سابق امریکی اٹارنی نک کا فمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ عائشہ قذافی کا کہنا ہے کہن وہ اس وقت اسرائیل کو اپنے لیے سب سے محفوظ ملک سمجھتی ہیں۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.