تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے بند

جنگ نیوز -


لاہور ... شدید دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے بند کر دیا گیا ہے،موٹروے ذرائع کے مطابق رات گئے حد نگاہ صفر ہونے پر ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،موٹروے پولیس نے سفر کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران موٹر وے اور نیشنل ہائی ویز پرغیر ضروری سفر سے گر یز کیا جائے،فوگ لائٹس استعمال کی جائیں ،رفتار کم رکھی جائے اورقافلوں کی صورت میں سفر کیا جائے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.