31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
نیویارک:پولیس نگرانی کیخلاف مسلم کمیونٹی کااحتجاج، میئر کی تقریب کا بائیکاٹ
جنگ نیوز -
نیویارک ... نیویارک میں مسلم کمیونٹی کے رہنماوٴں نے مختلف مذاہب کے رہنماوٴں کے اعزاز میں میئر کی جانب سے منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کردیاغیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز نیویارک شہر کے میئر مائیکل بلوم برگ کی جانب سے مختلف مذاہب کے رہنماوٴں کے اعزاز میں ناشتے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ مسلم کمیونٹی کے رہنماوٴں نے ناشتے کی اس دعوت کا بائیکاٹ کردیا۔ مسلمان رہنماوٴں نے 9/11 کے واقعہ کے بعد سے مسلم علاقوں میں پولیس کی نگرانی کے خلاف احتجاجاتقریب کابائیکاٹ کیا۔ نیویارک کے میئر کو لکھے گئے خط میں مسلم رہنماوٴں نے میئر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے تحفظات نظر انداز کررہے ہیں اور ان کے تحفظات میں نیویارک پولیس کی جانب سے نگرانی پروگرام میں مسلمانوں کو خصوصی طور پر ہدف بنانا اور شہری حقوق کی پامالی شامل ہیں۔