تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند، کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے مشکلات

جنگ نیوز -


کراچی… گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کیا ہے۔ جس کے باعث صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی آج ہڑتال کی ہے اور شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ میں دو بار سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ارشاد بخاری نے بتایا کہ ہڑتال کے موقع پر منی بسیں اور کوچیں سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.