تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

ویت نام :تھیم پارک میں بچوں کو ڈرانے والے سانتا کا دیوہیکل مجسمہ

جنگ نیوز -


ہنوئی…این جی ٹی…ویت نام کے تھیم پارک میں بچوں کو ڈرانے والے سانتا کا دیوہیکل مجسمہ لو گوں کی تو جہ کا مر کز بن گیا۔ دنیا بھر میں سانتا کلاز بچوں کو تحائف دیتے اور خوشیاں با نٹتے نظر آتے ہیں لیکن ویت نام کے ایک تھیم پارک میں کر سمس کے مو قع پر ایک ایسے دیوہیکل سانتا کلاز کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو بچوں کو ڈرارہاہے۔ تھیم پارک کے وسط میں نصب کر دہ اس سانتا کے چہرے پر مسکراہٹ اور ہاتھوں میں تحائف ہیں لیکن اس کے با وجود اس کے ساتھ منسلک ریکارڈر سے نہایت خوفناک لب ولہجے میں پیغامات گونج رہے ہیں جنھیں سن کر بچوں میں خوف طاری ہو جائے۔ڈراؤنے انداز میں کرسمس اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے نظر آتے اس سانتاکے قافلے میں بارہ سینگھوں کے چھوٹے ما ڈل بھی نمایاں ہیں جوآج کل ویت نام کے تھیم پارک میں اپنے منفرد انداز کے باعث سب کی توجہ کا مر کز بناہوا ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.