31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
کوئٹہ:گذشتہ رات ہونیوالے دھماکے کی جگہ سے مزید6بم برآمد
جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گذشتہ رات کار بم دھماکے کی جگہ سے مزید6 بم برآمد ہو ئیہیں۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوژل اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے جو ملنے والے بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات اس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم10افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔