31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
سمندری جھا گ نے شہر کو بر ف کی طرح ڈھا نپ لیا
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…سمندری جھا گ نے شہر کو بر ف کی طرح ڈھا نپ لیا بر طا نوی قصبہ برف با ر ی کے بغیر ہی سفید ہو گیا ،برطانو ی قصبہ بلیک پو ل برف باری کے بغیر ہی سفید ہو گیا اور روئی جیسے فو م سے ڈھک گیاہے ۔ جی ہا ں یہ سفید گالے برف کے نہیں بلکہ سمندری جھا گ کے ہیں جو طو فا نی رفتا ر سے چلنے والی ساحلی ہو ائوں کی بدو لت پورے قصبے میں پھیل گئے ہیں ۔ شہر کی سڑکوں پر صابن کے جھاگ کی مانند فو م کی کئی فٹ اونچی تہہ جم گئی ہے جس نے لو گو ں کا چلنا پھر نا اور گا ڑی چلا نا مشکل بنا دیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ جھا گ صنعتوں کی جانب سے سمندر میں پھینکے جانے والے کسی کیمیکل کے باعث بنے ہوں لیکن تحقیقا ت کے بغیر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔