31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
ملتان :حضرت بہاالدین زکریا کے 772 ویں سالانہ عرس کا آغاز
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں حضرت بہاالدین زکریا رحمت اللہ علیہ کے 772 ویں سالانہ عرس کا آغاز آج ہو گا۔ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی درگاہ کو غسل دے کر کریں گے جس کے بعد درگاہ کے احاطے میں زکریا کانفرنس منعقد کی جائے گی عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے ملتان کے تین کالجوں اور 13 اسکولوں میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عرس کی سیکورٹی کے لئے 700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔