31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
ایران کا دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ
جنگ نیوز -
تہران… ا یران میں دس روزہ جنگی مشقوں کے دوران دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ کموڈور محمدو موسوی کا کہناہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری جنگی مشقوں کے دوران اگلے چند دنوں میں زمین سے سمندر ، سمندر سے سمندر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز مغربی ممالک کوتیل فراہم کرنے کا ایک اہم علاقہ ہے ،جہاں سے روزانہ 14 خام تیل کے ٹینکر17 ملین بیرل لے کر گزرتے ہیں۔