31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
2011ء : دنیا بھرمیں106صحافی قتل، اقوام متحدہ سے تحفظ کی اپیل
جنگ نیوز -
کراچی …رفیق مانگٹ … 2011ء میں سو سے زائد صحافیوں اور میڈیا اسٹاف کو قتل کر دیا گیا۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس(IFJ) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اس پیشے کے تحفط میں مدد کی اپیل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ،عراق اور میکسیکو میں میڈیا کے خلاف پرتشدد کارروائیاں انتہائی شدت اختیا ر کر چکی ہیں ،ان میں سے ہر ایک ملک میں گیارہ سے زیادہ صحافیوں کو ہلاک کردیا گیا۔2011ء میں دنیا بھر میں106صحافیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ،جب کہ 2010میں 94 صحافیوں کواپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔فیڈریشن دنیا کے131ممالک میں6لاکھ صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔