تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:9

افغان جنگ میں اتحادی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد2846 ہو گئیں

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…افغانستان میں اتحادی افواج کی 2011ء میں565ہلاکتیں ہوئیں،ان ہلاکتوں میں417امریکی،45برطانوی اور103 دیگر اتحادی ممالک کے فوجی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسکے اتحادی ممالک ی 2001سے افغانستان پر جارحیت سے2011کے آخری دن تک کل2846ہلاکتیں ہوئیں اس دہائی میں1863امریکی،393برطانوی اور دیگر ممالک کی590ہلاکتیں شامل ہیں۔ افغان جنگ کی اس دہائی میں اتحادی افواج کیلئے2011ء دوسرا ہلاکت خیز سال ثابت ہوا۔ 2010میں711فوجی ہلا ک ہوئے جو دس سالہ جنگ کا اتحادی افواج کیلئے خونی سال کہلاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.