تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:36

قبل از وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ابھی تیار نہیں ، شجاعت

جنگ نیوز -


میانوالی… مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پرویز مشرف نے کچھ ایسے کام کیے جس سے انہیں اور پارٹی کو بہت نقصان پہنچا، قبل از وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ابھی تیار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عامر حیات روکھڑی کی قل خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ابھی تیار نہیں ، اس لئے ابھی الیکشن ممکن نہیں ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ الیکشن لڑنا عام آدمی کا کام نہیں ہوتا کیونکہ ووٹ لینا بہت مشکل کام ہوتا ہے، چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے استعفوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،حکومت چلتی رہے گی ،ان کا کہنا تھا کہ ہرضلع کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخاب کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.