31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:36
پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، اسفند یار ولی کا جلسے سے خطاب
جنگ نیوز -
مردان… آج عوامی نیشنل پارٹی مردان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ عام مردان کالج گرانڈ میں ہورہا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے اپنی شناخت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اور ایک بات یقینی ہے کہ پارلیمنٹ آئینی مدت پوری کرے گی، اس کے بعد ہی الیکشن ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی، اس منصوبے کو ختم کرایا، 18ویں ترمیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ صوابی ، چارسدہ اور مینگورہ کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کا یہ چوتھا بڑا جلسہ ہو گا۔ جہاں اے این پی عوامی طاقت کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔