31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:25
تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو ہیں، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
مانسہرہ… جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مانسہرہ کے علاقے اوگی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نیدعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کی وجہ سے آج ملک کا دستور اسلامی ہے اگر جمعیت نہ ہوتی تو 73 کا آئین سیکولر ہوتا۔۔انھوں نے کہا کہ دس سال تک امریکا کی جنگ نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کردیا ہے۔ ملک کو امریکا کی جنگ میں دھکیلنے والے مجرم کا احتساب کیا جائے۔ ان کاکہنا تھا تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو ہوتے ہیں، جے یو آئی کو چھوڑ کر جانیوالوں کو شرم آنی چاہیے۔