31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:47
پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے بورڈ کے قیام کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ہنر مند بنا کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بنائے جانے والے بورڈ کے خدوخال وضع کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی جو ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے 7 روز میں سفارشات پیش کرے گی۔