تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:21

پیپلز پارٹی نے ایٹم بم بنایااس کو محفوظ بنانا بھی جانتی ہے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایٹم بم بھٹو نے بنایا اور میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں لائی گئی پاکستان پیپلز پارٹی ایٹمی اثاثوں کو محفوظ کرنا بھی جانتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے نواحی علاقہ قادر پور راں میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور آئین دفاع پاکستان کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو 1 ارب 16 کروڑ روپے کے فنڈز دئے تھے وہ آج کہاں ہیں نظر نہیں آ رہے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں سیٹوں کا کوئی لالچ نہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطہ پر ہونے والی زیادتیاں ختم کریں گے۔اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جیل میں ڈالنے والوں کو گلے لگایا اور پیار محبت کا درس دیا انہوں نے کہا کہ خاندانی لوگ کبھی وفاداریاں نہیں بدلا کرتے ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.