1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند
جنگ نیوز -
کوئٹہ…سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیاگیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ آج تک کے لئے کیاگیا ہے، دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس وقت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیرہ سی این جی اسٹیشنز کام کررہے ہیں۔