تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

پاکستان آج سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی نشست سنبھالے گا

جنگ نیوز -


کراچی… یکم جنوری کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی دوسری مدت کا بھی آغاز ہورہا ہے جبکہ پاکستان بھی آج سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی نشست سنبھالے گا،کرغیزستان کو شکست دے کر سلامتی کونسل کے رکن بننے والے پاکستان کو نہایت سخت حالات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔ پاکستان ساتویں بار ایشیا کی نشست پر سلامتی کونسل کا رکن بنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آذر بائیجان، گوئٹے مالا، مراکش اور ٹوگو بھی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست سنبھالیں گے۔ اقوام متحدہ کو درپیش بڑے مسائل میں عرب دنیا میں جاری تحریک سے خوش اسلوبی نمٹنا بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.