تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:4

لاہور اورشیخوپورہ مین معمول کے علاوہ مزید6گھنٹے گیس بند رہے گی

جنگ نیوز -


لاہور …لاہور کے بعض علاقوں اور شیخوپورہ میں سی این جی کی تین روزہ بندش کے علاوہ باقی چار دنوں میں بھی روزانہ چھ گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے مطابق سوئی گیس کے گھریلو صارفین کو گیس کا مکمل پریشر فراہم کرنے کے لئے گھنٹوں کے حساب سے لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ راجہ شجاع نے جیونیوز کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ ریجن اور لاہور کے بعض علاقوں گرین ٹاوٴن، ٹاوٴن شپ اور کینٹ میں گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ ان علاقوں کے سی این جی اسٹیشن چار دنوں تک روزانہ چھ گھنٹے بند رہیں گے جبکہ تین دن کی گیس بندش اس کے علاوہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.