تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:4

ڈیرہ بگٹی : بارودی سرنگ کے دھماکے، 4 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق

جنگ نیوز -


ڈیرہ بگٹی . . . . . ڈیرہ بگٹی میں باردوی سرنگ کے 2دھماکوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی 2 ٹیمیں پیدل معمول کے گشت پر تھیں کہ چند اہلکاروں کے پاوٴں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، جس کی بناء پرزور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد لیویز اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ایک دوسرے واقعہ میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر 22سے پلانٹ کو جانے والی 8انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے بعد کنویں سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.