تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:26

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے جہاں ان کی صدارت میں سندھ کی صوبائی جنرل کونسل، صوبائی عہدیداروں کا چناوٴ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ نواز شریف 9 بجے کے قریب کراچی پہنچیں گے جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل میں صوبائی کونسل کے 600 سے زائد ارکان کاچناوٴ کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ کی صدارت کیلئے سید غوث علی شاہ، ممنون حسین اور سلیم ضیاء کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، ترجمان کے مطابق نواز شریف 6 جنوری کو کوئٹہ جائیں گے جہاں 7 جنوری کو بلوچستان کی جنرل کونسل عہدیدار منتخب کرے گی۔ پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس 9 یا 10 جنوری کو متوقع ہے جس میں سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے علیحدہ علیحدہ عہدیدار منتخب کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.