تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

کینیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

جنگ نیوز -


نیروبی ... کینیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کے جزیرے لامو کے قریب بحر ہند میں کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے ریڈکراس حکام کے مطابق کشتی میں 80 افراد سوار تھے، جن میں سے 20 کو بچالیا گیا جبکہ بقیہ افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔کشتی الٹنے کا واقعہ دوسری کشتی کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔کشتی لامو جزیرے سے لوگوں کو دوسرے کسی جزیرے پر لے جارہی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.