تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

جنگ نیوز -


اسلام آباد ... میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگا۔تاہم حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔میموگیٹ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی عدالتی کمیشن کا اجلاس اس کے سربراہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم بھی اس کمیشن کے رکن ہیں۔اس سے پہلے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے قومی سلامتی کیخلاف مبینہ میمو کے حقائق جاننے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت، وطن پارٹی اور کینڈین شہری کی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کیا تھا۔ کمیشن کے پاس جوڈیشل افسران کے اختیارات ہوں گے اور وہ اپنی معاونت کے لیے وکلاء، سائبر کرائم اور فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کر سکے گا۔ فیصلے کے مطابق کمیشن اندرون اور بیرون ملک سے مروجہ قوانین کے تحت شہادتیں اکٹھی کرسکے گا۔ تاہم حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وہ اس لیے کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گی کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق کمیشن فریقین کوسماعت کے لیے بھر پور مواقع فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.