تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:4

اسلام آباد، سی این جی کی بندش کے خلاف احتجاج، اہم شاہراہیں بند

جنگ نیوز -


اسلام آباد… اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کی بندش سے پریشان افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ایکسپریس وے پر ٹریفک معطل کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی بندش سے پریشان افراد صبح6بجے سے ٹرانسپورٹ کے منتظر تھے تاہم صبح 9بجے تک کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر مشتعل عوام نے کھنہ پل کے قریب ایکسپریس وے کی ایک سڑک کو بند کردیا۔ ادھر بارہ کہو میں بھی سی این جی کی بندش کے خلاف مشتعل عوام نے دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ بلاک کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.