تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:54

میمو گیٹ اسکینڈل کی کارروائی اوپن رکھنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد ... میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے اجلاس کی کارروائی اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری کمیشن سیشن جج جواد عباس کے مطابق کارروائی کھلی عدالت میں ہوگی۔ واضح رہے کہ حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ میموگیٹ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی عدالتی کمیشن کا اجلاس اس کے سربراہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم بھی اس کمیشن کے رکن ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.