تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54

بھٹو ریفرنس ، جسٹس (ر) طارق محمود کی عدالتی معاونت سے معذرت

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سابق صدر سپریم کورٹ بار، طارق محمود نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں عدالتی معاونت سے معذرت کرلی ہے، عدالت نے وفاق سے پوچھاہے کہ کیا کبھی انجام کو پہنچ جانے والے کسی کیس کو صدارتی ریفرنس سے بحال کیا گیاچیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بنچ نے بھٹوریفرنس کی سماعت کی، وفاق کے وکیل بابراعوان نے عدالت میں تحریری دلائل پیش کئے، مقدمہ میں عدالت کی طرف سے بنائے گئے ایک معاون جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہاکہ مقدمہ سے متعلق بعض افراد نے ان پر اعتراض کیا ہے، اسی لئے انہیں عدالتی معاونت سے الگ کردیاجائے ، اس پر عدالت نے انکی درخواست منظور کرلی، اس کیس میں تقریبا دس سینئر قانون دانوں کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے ، اسی ریفرنس میں ایک اور درخواست بھی عدالت میں دائر ہوئی ہے، یہ درخواست ماضی میں ذوالفقارعلی بھٹوکی اپیل پر فیصلہ کرنے والے ہائی کورٹ بنچ کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ انوارالحق کے بیٹے عزیزاللہ نے پیش کی، انہوں نے کہاکہ اس کیس میں انہیں بھی سناجائے، ججز نے آج بابراعوان کو کہاکہ ملکی اور غیرملکی عدالتی فیصلوں کا ایسا واضح حوالہ دیں جو بند کیس کی صدارتی ریفرنس پر سماعت سے متعلق ہو ، بابراعوان کے عدالتی فیصلہ کا حوالے دے رہے تھے کہ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.