تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:5

عرب لیگ کا مصر میں تعینات اپنے مبصرین کو واپس بلانے پر غور

جنگ نیوز -
دمشق …جنگ نیوز…عرب لیگ نے مصر میں تعینات اپنے مبصرین کو واپس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی مشاورتی کمیٹی نے کہا ہے کہ مبصرین کی تعیناتی کے باوجود مصر میں جمہوریت کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاء پر حکومتی فورسز کا تشدد جاری ہے اور اس حوالہ سے صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مشاورتی کمیٹی نے یہ رائے ایک ایسے وقت میں دی ہے جب عرب لیگ مزید مبصرین مصر بھیجنے کی تیاریاں کر رہی تھی۔ عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر سیم الدقباشی نے تنظیم کے سربراہ نبیل العربی سے درخواست کی ہے کہ شام میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے مبصرین کو فوری طور پر واپس بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مصری سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں عرب لیگ کے پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مصر میں تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن کا نشانہ بچوں سمیت بے گناہ شہری بن رہے ہیں اور یہ سب کچھ عرب لیگ کی طرف سے تعینات مبصرین کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں تعینات عرب لیگ کے مبصرین نے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد حکومت کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کے مواقع پر عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کا انکشاف کیا اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.