2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:5
جزیرہ نما کوریا میں قیام امن حکومت کا اولین مقصد ہے،صدر جنوبی کوریا
جنگ نیوز -
سیئول…جنگ نیوز…جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سیئول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر نے کہاکہ شمالی کوریا کے کسی اشتعال انگیز عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن ان کی حکومت کا اولین مقصد ہے۔ صدر لی میونگ نے کہاکہ یہ شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔