تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:5

مجھے مارنے کیلئے خود کش حملہ آور بھجوانے کی اطلاع ہے،میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور… خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہاہے کہ انہیں نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ آور نوشہرہ بھجوانے کے اطلاع ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں افتخارحسین کا کہناتھا کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے حلقہ نیابت میں پانچ ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے لئے جانا تھا لیکن سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے وہاں جانے سے روک دیا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ گزشتہ روزخیبرایجنسی میں مارے جانے والے طالبان کمانڈر کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔اوران کے بیٹے کے قاتل گروہ سے بھی اس کا تعلق بتایاجاتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم مذاکرات کے لئے تیارہیں لیکن عسکریت پسندوں کو ہتھیارڈال کرحکومت کی رٹ تسلیم کرنی ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے ہم ڈرنے یا مرعوب ہونے والوں میں سے نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.