تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:38

میمو کمیشن:بلیک بیری کمپنی سے اعجاز، حقانی پیغام رسانی کا ڈیٹا طلب

جنگ نیوز -


اسلام آباد…میموگیٹ کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بلیک بیری کمپنی سے حسین حقانی اور منصور اعجاز کے درمیان پیغام رسانی کاڈیٹا طلب کرلیاہے۔ کمیشن نے امریکی ریٹائرڈ جنرل جیمزجونز کو نوٹس جاری کرنے اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگرفریقین کودوبارہ بلانے کانوٹس اخباری اشتہارکے ذریعے جاری کرنے کابھی حکم دیاہے۔میموگیٹ کمیشن کا اجلاس ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق، سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، سیکریٹری کیبنٹ نرگس سیٹھی موجود تھیں۔ حسین حقانی اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں نہ آئے۔ اٹارنی جنرل نے بتایاکہ حسین حقانی کو سیکریٹری داخلہ کی وساطت سے آگاہ کردیا تھا۔سیکریٹری خارجہ نے بتایاکہ میموایشو پر دفترخارجہ نے محکمانہ انکوائری نہیں کرائی۔ کمیشن کی کارروائی کے دوران بلیک بیری ڈیٹا سے متعلق تکنیکی سوال اور جواب ہوئے۔ کمیشن نے ٹیلی فونک رابطوں کی تکنیکی مہارت پر تمام اداروں سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ایجنسیوں اور صوبائی حکومت کے پاس فرانزک شہادتیں ہوں تو وہ بھی کمیشن کو پیش کرسکتے ہیں۔ کمیشن کے پوچھنے پر اٹارنی جنرل بتایاکہ ضروری ہوا تو حکومت گواہ بھی پیش کرے گی، کمیشن نے حسین حقانی اور منصور اعجاز کے رابطوں پر کینیڈا میں بلیک بیری کمپنی اور پاکستان میں ان کے آفس کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔ کمیشن نے منصوراعجاز کے پاکستان آنے پر حکومت کو اسے سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی اور حسین حقانی کے بطور سفیر، واشنگٹن میں ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب بھی طلب کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.