2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:49
ارفع کریم کی فضا گیلانی نے عیادت کی،علاج کی ہر ممکن مدد کی پیشکش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا گیلانی نے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر ارفع کریم کی عیادت کی،انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی پیش کش بھی کی،نو سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم بدستور کومہ میں ہے،وزیراعظم کی صاحبزادی فضا گیلانی نے سی ایم ایچ جا کر ارفع کریم کی عیادت کرتے ہو ئے اس کے والدین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی پیش کش کی، ارفع کے والد کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں لیکن انہیں علاج کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں، انہوں نے بتایا کہ ارفع نے ناسا کا پروجیکٹ ڈیزائن کیا تھا جسے اس نے اگلے ماہ انڈیا میں ہونے والے مقابلے میں پیش کرنا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارفع صحت یاب ہوگی اور مقابلے میں شرکت کرے گی،انہوں نے ارفع کی صحت کیلئے دعا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔