3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:5
میمو کمیشن، فریقین کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کر دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… میموگیٹ کمیشن کی ہدایت پر متعلقہ فریقین کو کمیشن کے سامنے نو جنوری کو پیش ہونے کیلئے اخباری اشتہار بھی جاری کردیاگیا ہے۔ میموگیٹ کمیشن کے پہلے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، حسین حقانی سمیت بعض فریقین نہیں آئے تھے ، کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس بلوچستان جسٹس فائرعیسی کی ہدایت پر سیکریٹری کمیشن سیشن جج جواد عباس کی طرف سے اخبارات میں اشتہار شائع کیا گیا ہے، اشتہار میں تمام متعلقہ فریقین کو کہاگیاہے کہ وہ کمیشن کے نو جنوری کو ہونے والے اجلاس میں صبح نو بجے پیش ہوں۔