تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:38

اسلامی ترقیاتی بینک بنگلہ دیش کوتیل کی خریداری کیلئے قرضہ دے گا

جنگ نیوز -
ڈھاکہ…جنگ نیوز… بنگلہ دیش کو عالمی مارکیٹ سے تیل خریدنے کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک دو ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ بنگلہ دیش کی پٹرولیم کارپوریشن کے چیئرمین محمد ابوبکر صدیقی کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے 2012ء میں بنگلہ دیش کو عالمی مارکیٹ سے تیل خریدنے کیلئے دو ارب ڈالر کا قرضہ دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ بینک پہلی قسط کے طور پر 30ملین ڈالر جلد ہی بنگلہ دیش کو فراہم کرے گا۔ بی پی سی جو کہ بنگلہ دیش میں پٹرولیم اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور تقسیم کرنے والا واحد ادارہ ہے رواں سال 6.7 ملین ٹن ایندھن خریدے گا۔ گذشتہ سال بنگلہ دیش نے 4.8 ملین ٹن تیل کی خریداری کی ۔ بنگلہ دیش 2013ء تک ایندھن سے چلنے والے 49 پاور پلانٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو 5319 میگاواٹس بجلی مہیا کریں گے۔ آئی ڈی بی سالانہ بنیادوں پر بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر قرضہ دیتا ہے تاہم بی پی سی کی درخواست پر اس حجم کو اس سال دوگنا کیا گیا ہے۔ آئی ڈی بی نے بنگلہ دیش کیلئے قرضوں پر شرح سود 5.3فیصد سے کم ککے 5 فیصد کی ہے۔ بی پی سی کو گذشتہ سال 1.4 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.