3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:54
کراچی:شاہ فیصل کالونی کے صرافہ بازار میں ڈکیتی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے صرافہ بازارکی دکان سے مسلح افراد نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے ،چار ملزمان آج دوپہرجیولرز کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلح کے زور پر دکان کے عملے کو یرغما ل بناکر دکان کو اندر سے بند کرلیا ، اور لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈکیتی کے خلاف دُکانداروں نے کاروبار بند کرکے احتجاج کیااور ملزمان کی گرفتاری کے مطالبہ کیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد دکانداروں نے احتجاج ختم کردیا ۔