4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:50
چین میں مٹی کے خوبصورت کھلونوں کی نمائش
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…گیلی مٹی سے کھلونے بنا ناصرف بچوں کا ہی کھیل نہیں بلکہ ایک فن بھی ہے جس کا اظہا ر چین میں کیا گیا۔ چینی فن کا ر ژو جنگ وی( Zhu jingwei)نے اپنے ہا تھوں کی مہارت اور چکنی مٹی سے ایسے خوبصورت کھلونے اور مجسمے تخلیق کیے ہیں جوقدیم اور روایتی چینی رہن سہن کی نما ئندگی کر تے ہیں ۔ ان فن پاروں میں خصوصی طور پر ایسے طر زِ زندگی کو پیش کیا گیا ہے جو جدید زما نہ میں اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔