تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:55

صارف کے حقوق کے تحفظمیں معلومات دی جاسکتی ہے،بلیک بیری

جنگ نیوز -


اوٹاوا…بلیک بیری تیار کرنیوالی کمپنی ریسرچ ان موشن کا کہنا ہے کہ بلیک بیری صارفین کے قانونی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی نجی معلومات کی تفصیلات سے متعلق درخواستوں پر کارروائی کی جاتی ہے ۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بلیک بیری صارفین کی نجی معلومات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف وقتوں میں عدالتی معاونت کیلئے لیگل حکام کی جانب سے درخواستیں موصول ہوتی رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں کمپنی انہیں قانونی طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اورصارفین کی نجی معلومات سے متعلق اس کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے کمپنی ایسی درخواستوں پر کارروائی کرتی ہے۔ پاکستان میں میمو گیٹ کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے منصور اعجاز اور حسین حقانی کے درمیان بلیک بیری پر ہونیوالی پیغام رسانی کا رکارڈ بلیک بیری کمپنی سے حاصل کرنیکا کہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.