4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:28
پشاور : بدنام زمانہ اغواء کا فرار کی کوشش میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں بدنام زمانہ اغواء کا ر جمروز پولیس حراست سے فرار کی کوشش میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ایس پی کینٹ ڈاکٹر سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ بدنام زمانہ اغواء کار جمروز کو تاج آباد کے علاقے سے گرفتار کر کے تھانہ پشتہ خرہ لایا جارہا تھا۔ راستے میں جمروز کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ ڈاکٹر سعید کے مطابق جمروز اور پولیس کے درمیان نصف گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ اور اس دوران جمروز اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ جمروز عرف شینے پشاور اور نواحی علاقوں میں اغواء کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔