تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50

ایف بی آر کسی بھی بینک کھاتے کی تفصیلات حاصل کر سکے گا

جنگ نیوز -


کراچی… ٹیکس چور ہوشیار ہوجائیں ، ایف بی آر اب بینکوں میں چھپائی رقوم کی تفصیلات حاصل کرسکے گا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق ایف بی آر اب کسی بھی بینک کھاتے کی تفصیلات حاصل کرسکے گا گزشتہ سال مئی سے شروع کی جانے والی جانچ پڑتا ل سے اب تک ہزاروں ایسے کھاتا داروں کا معلوم ہوا ہے جن کے ایک سے زیادہ بینک آکاونٹ ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر قومی شناختی کارڈ نمبر کے زر یعے بینکوں سے کھاتوں کی تفصیلات طلب کریں گے اور اس حوالے سے پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو تعاون یقین دہانی بھی کرادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد معیشت کو دستاویز کرنا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو کم کرکے محصولات کے حجم میں اضافہ کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.