4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:6
بھارتی جاسوس سربجیت کی رہائی کیلئے کوششیں ایک بار پھر تیز
جنگ نیوز -
لاہور … پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں سزائے موت کے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی رہائی کے لئے کوششیں ایک مرتبہ پھر تیز کردی گئی ہیں اور اور اس کی رہائی کے لئے صدر آصف علی زرداری کو اپیل بھجوا دی گئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سربجیت سنگھ کو شک کا فائدہ ملنا چاہئے اور اس کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سربجیت کی رہائی سے دونوں ممالک کے درمیان اچھا ماحول بھی پیدا ہوگا اور اس سے امن مذاکرات کی کامیابی میں بھی مددگار ہوسکے گی۔ اویس شیخ کا کہنا تھا کہ سربجیت سنگھ کی رہائی کے امکانات روشن ہیں اور وہ اس حوالے سے صدر زرداری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔