5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:6
ملتان: تھیٹر میں فری پاسز نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ،بکنگ کلرک ہلاک
جنگ نیوز -
ملتان: تھیٹر میں فری پاسز نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ،بکنگ کلرک ہلاک
ملتان…ملتان کے ایک تھیٹر میں فری پاسز نہ دینے پرسادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بکنگ کلرک کو ہلاک کردیا اورفرار ہوگیا۔تھیٹر انتظامیہ اورعینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا تھیٹر کیبکنگ آفیس میں آیا اور اپنے آپ کوپولیس ملازم کی حیثیت سے متعارف کرایا ،اس نے بکنگ کلرک محمود احمد سے4 فری پاسز مانگے،بکنگ کلرک کے انکار پر مبینہ پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے محمد احمد کو شدید زخمی کردیا اورفرار ہو گیا ،زخمی بکنگ کلرک کو نشتر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ واقعی پولیس اہلکار تھا یا ظاہر کررہا تھا۔