5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:39
میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ،31قیدی ہلاک
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی… میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی سے 31 قیدی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے ال تامیرا کی جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑے پر 31 قیدی ہلاک ہوگئے اور 13 زخمی ہیں۔ ال تامیرا کی یہ جیل2000 قیدیوں کیلئے بنائی گئی تھی جبکہ اس میں 3000 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔