تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:18

قطر میں پاک امریکا سیکیورٹی حکام میں خاص ملاقات نہیں ہوئی، منٹر

جنگ نیوز -


اسلام آباد… امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے پاک امریکا تعلقات کانئے سرے سے جائزہ لینے کے عمل کااحترام کرتاہے ۔ان کاکہناہے کہ میموگیٹ کے سلسلے میں جنرل جیمز جون پاکستان نہیں آرہے۔اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیر کیمرون منٹرکاکہناتھاکہ گزشتہ سال دوطرفہ تعلقات میں دشواریاں پیش آئیں۔ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کے جائزے کو تعلقات کے حوالے سے ایک نئی ابتداکے طورپردیکھتاہے جوخلوص، باہمی مفادات اورقدروں کے احترام پرمبنی ہوں۔ وہ 2012 کو پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے باہمی، حقیقی، محتاط اور آزادانہ تعاون کے سال کو طور پر دیکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیرکاکہناتھاکہ قطر میں افغانستان کے حوالے سے پاک امریکا سیکورٹی حکام کے درمیان کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی۔ نیٹو سپلائی کھلنے کا دارومدار پاکستانی حکام اور پارلیمانی فیصلے پر ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.