تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:29

پشاور: شام ہوتے ہی متعدد علاقوں میں گیس غائب

جنگ نیوز -
پشاور … پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اکثر علاقوں میں گیس شام ہوتے ہی غائب ہو جاتی ہے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ او ربڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان حال عوام اب گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مزہ چکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بیشتر علاقوں میں شام ہوتے ہی گیس کا پریشر یا تو کم ہو جاتا ہے اور یا گیس بالکل ہی غائب ہو جاتی ہے۔اندرون شہر کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.